
نئی دہلی، 8 جولائی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے دنیا بھر کے اسٹا ک مارکیٹ میں آج کمزوری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے ۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن میں ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج ملا- جلا کاروبار ہوتا نظر آرہا ہے۔
مغربی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ رہا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.25 فیصد گر کر 52,925.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.45 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,503.85 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 302.47 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد گر کر 25,818.69 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 0.13 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 52,857.47 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران، دباؤ میں ٹریڈنگ کے بعد یورپی بازار ملے -جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 10,665.88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، سی اے سی انڈیکس نے0.52 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سیشن کا کاروبار 8,436.24 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 352.64 پوائنٹس یعنی 1.38 فیصد کی کمی کے ساتھ 25,465.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار آج ملا- جلا کاروبار کر رہے ہیں۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے پانچ کے انڈیکس سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں، جب کہ چار مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 5,402.27 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.52 فیصد اضافے کے ساتھ 4,011.05 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس نے آج نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال، انڈیکس 535.11 پوائنٹس یعنی 2.28 فیصد چھلانگ لگا کر 24,032 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 128.40 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 45,607.51 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف، گفٹ نفٹی 133.50 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,250 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 166.96 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد گر کر 68,090 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 127.86 پوائنٹس یعنی 1.67 فیصد گر کر 7,528.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس بھی آج 1.01 فیصد گر کر 5,926.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.25 فیصد کی کمزوری کے بعد 1,600.04 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد