سعودی عرب کی ریاض ایئر 4 اگست سے ممبئی کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرے گی
نئی دہلی/ممبئی، 6 جولائی (ہ س) سعودی عرب کی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ ہندوستان میں اپنا آپریشن شروع کرے گی۔ ریاض ایئر 4 اگست سے ریاض اور ممبئی کے درمیان روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔کمپنی نے کہا کہ اس نئی سروس کی بکنگ
ریاض


نئی دہلی/ممبئی، 6 جولائی (ہ س) سعودی عرب کی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ ہندوستان میں اپنا آپریشن شروع کرے گی۔ ریاض ایئر 4 اگست سے ریاض اور ممبئی کے درمیان روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔کمپنی نے کہا کہ اس نئی سروس کی بکنگ 6 جولائی سے شروع ہوگی۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ ممبئی اور ریاض کے درمیان روزانہ کی براہ راست پرواز 4 اگست سے شروع ہوگی۔ ممبئی اور ریاض کے درمیان یہ یومیہ سروس بوئنگ بی787-9 طیارے کے ساتھ چلائی جائے گی، جس میں بکنگ کے لیے بزنس ایلیٹ، بزنس، پریمیم اکانومی اور اکانومی کے چار درجے ہوں گے۔

کمپنی نے کہا کہ نئے روٹ سے اس کانیٹ ورک نومنزلوں تک وسیع ہوجائے گا۔ یہ سعودی عرب اور بڑے بین الاقوامی اور علاقائی مرکزوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ان کے منصوبوں کی بھی مدد کرے گا۔ ایئر لائن نے کہا کہ ممبئی سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پاس ریاض کے راستے یورپ اور مشرق وسطیٰ کے شہروں جیسے لندن، میڈرڈ، جدہ اور قاہرہ کے لیے آگے کی رابطہ پروازیں ہوں گی۔

ریاض ایئر، سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی پی ایف) کی حمایت یافتہ ایئر لائن نے کہا کہ ممبئی کا روٹ ہندوستان کے ساتھ اپنی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی ایوی ایشن مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اسے امید ہے کہ یہ سروس کاروباری اور تفریحی مسافروں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والی تارکین وطن کمیونٹیزکی ضرورت کو بھی پورا کرے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande