گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے رجحانات ، ایشیا میں بھی ملا جلا کاروبار
نئی دہلی، 6 جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے -جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی بازار کمزوری کے ساتھ بند ہوئے ۔ ڈاو¿ جونز فیوچر بھی آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران اضا
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 6 جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے -جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی بازار کمزوری کے ساتھ بند ہوئے ۔ ڈاو¿ جونز فیوچر بھی آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ دریں اثنا، ایشیائی بازار وں میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔

چپ بنانے والی کمپنیوں کے حصص میں بڑی گراوٹ کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں دباو¿ کا ماحول رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.01 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 7,483.24 پوائنٹس کی فلیٹ سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 207.36 پوائنٹس یعنی 0.80 فیصد گرکر آخری سیشن کا اختتام 25,832.67 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔ دوسری طرف، ڈاؤ جونز فیوچرز آج 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 52,852.23 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی مارکیٹ کے برعکس یورپی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10,679.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ سیشن 8,508.07 پوائنٹس کی سطح بند ہوا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 198.43 پوائنٹس یعنی 0.77 فیصد اضافے کے ساتھ 25,779.31 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا جلا کاروبار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ نو ایشیائی بازاروں میں سے چھ کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ ہینگ سینگ انڈیکس 134.97 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 23,485 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 4,046.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.01 فیصد کے علامتی اضافے کے ساتھ 5,876.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 24,318 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.09 فیصد گر کر 5,239.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کوسپی انڈیکس آج زبردست دباؤ میں ہے۔ فی الحال، یہ 156.85 پوائنٹس یعنی 1.94 فیصد گر کر 7,931.49 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 655.07 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد گر کر 69,089 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ ، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 115.07 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد گر کر 46,665.55 پوائنٹس کی سطح اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 1,610.20 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande