مدھیہ پردیش کے سیہور میں ٹرک اور بولیرو میں ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
سیہور، 6 جولائی (ہ س) مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں پیر کو ایک تیز رفتار ٹرک بولیرو گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو کے پرخچے اڑگئے اور لاشیں ملبے میں پھنس گئیں۔ یہ حادثہ پیر کی دوپہر
حادثہ


سیہور، 6 جولائی (ہ س) مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں پیر کو ایک تیز رفتار ٹرک بولیرو گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو کے پرخچے اڑگئے اور لاشیں ملبے میں پھنس گئیں۔

یہ حادثہ پیر کی دوپہر تقریباً 2بج کر45 منٹ پر مینا گودی گاو¿ں کے قریب پیش آیا، جو آشٹا اور شوجال پور کے درمیان واقع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ بولیرو میں سوار تین افراد ہوا میں اچھل کر تقریباً 15سے20 فٹ دور جا گرے۔ بولیرو ڈرائیور اور ایک اور مسافر کی خون میں لت پت لاش تباہ شدہ گاڑی میں پھنسی ہوئی تھی۔ دو افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ، جبکہ دیگر کے سر اور سینے پر شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔

آشٹا کے ایس ڈی او پی دامودر گپتا نے بتایا کہ بولیرو میں کل نو لوگ سوار تھے، جن میں راجارام سندر (45)، بھگوان (50)، اندر سنگھ (55)، رادھیشیام (38)، بنی سنگھ (22)، گلاب چند (30)، ہیمراج (25)، دیویرام (60) اور امر سنگھ (45) شامل ہیں۔ یہ سبھی راج گڑھ ضلع کے کالی پیٹھ تھانے کے علاقے میں آنے والے بھیا پورہ گاو¿ں کے رہنے والے تھے اورکسی بیماری کے علاج کے لیے آشٹا جا رہے تھے، لیکن آشٹا پہنچنے سے پہلے ہی مینا گودی گاو¿ں کے قریب یہ حادثہ ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے گاو¿ں والے اور راہگیر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آشٹا پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ کافی کوشش کے بعد پولیس اور گاو¿ں والوں نے بولیرو کے ملبے کو کٹر سے کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا۔ سبھی کو فوری طور پر آشٹا سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سیہور کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ان کی حالت نازک ہونے کے باعث ہنگامی علاج کے لیے بھوپال ریفر کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سنیتا راوت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر چار افراد حادثے کے مقام پر اور اسپتال لے جاتے وقت ہلاک ہوگئے۔ ایک اور شدید زخمی شخص علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد پانچ ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جن مرنے والوں کی شناخت ہوئی ہے ان میں اندر سنگھ ولد نندرام اور راجا رام ولد گنپت شامل ہیں جو بھیا پورہ (راج گڑھ) کے رہنے والے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دیگر تین افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ملزم ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande