کرنٹ کی زد میں آئے بیٹے کو بچانے گئے والدین کی موت ، اسپتال میں لاپروائی پر ہنگامہ
کٹیہار،4 جولائی (ہ س)۔ بہار کے کٹیہار ضلع کے منیہاری ٹاؤن علاقے کے پوربا ٹولہ میں ہفتہ کے روز المناک برقی حادثہ کے نتیجے میں والدین کی موت ہو گئی، جب کہ ان کا بیٹا شدید جھلس گیا۔مرنے والے جوڑے کی شناخت محمد نذیر اور ان کی اہلیہ زبیدہ خاتون کے طور
کرنٹ کی زد میں آئے بیٹے کو بچانے گئے والدین کی موت ، اسپتال میں لاپروائی کو لیکر ہنگامہ


کٹیہار،4 جولائی (ہ س)۔ بہار کے کٹیہار ضلع کے منیہاری ٹاؤن علاقے کے پوربا ٹولہ میں ہفتہ کے روز المناک برقی حادثہ کے نتیجے میں والدین کی موت ہو گئی، جب کہ ان کا بیٹا شدید جھلس گیا۔مرنے والے جوڑے کی شناخت محمد نذیر اور ان کی اہلیہ زبیدہ خاتون کے طور پر ہوئی ہے جو پوربا ٹولہ کے رہائشی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد اہل خانہ نے ہنگامہ کر دیا اور منیہاری سب ڈویزنل اسپتال کے ڈاکٹروں پر علاج میں لاپروائی کا الزام لگایا۔مقامی لوگوں کے مطابق صمد کا اچانک گھر کے قریب بجلی کے تار سے رابطہ ہوا۔بیٹے کو کرنٹ سے تڑپتے دیکھ کر ماں زبیدہ خاتون اور والد محمد نذیر اسے بچانے کے لئے دوڑے ، لیکن وہ دونوں بھی ہائی وولٹیج کرنٹ کی زد میں آگئے۔ آس پاس کے لوگوں نے کسی طرح تینوں کو چھڑایا اور فوراً علاج کے لئے منیہاری سب ڈویزنل اسپتال لے کر پہنچے ، جہاں علا ج کے دوران نذیر اور زبیدہ کی موت ہوگئی ۔ وہیں بیٹے صمد کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ اگر بروقت اور مناسب علاج ہوتا تو دونوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ ڈاکٹروں کی لاپروائی سے اموات کی خبر پھیلتے ہی گاؤں والوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی اور احتجاج شروع کردیا۔مشتعل لوگوں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات، قصوروار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لوگوں کو منتشر کیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande