ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے زخمی شان مسعودپاکستانی ٹیم سے باہر
نئی دہلی، 31 جولائی(ہ س)۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شان مسعود انگلی کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار سے پورٹ آف اسپین میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شان مسعود کو تروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی انن
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے زخمی شان مسعودپاکستانی ٹیم سے باہر


نئی دہلی، 31 جولائی(ہ س)۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز شان مسعود انگلی کی انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار سے پورٹ آف اسپین میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شان مسعود کو تروبا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز جیڈن سیلز کی گیند بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر لگنے سے زخم آئی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طبی معائنے اور اسکین کے بعد شان مسعود کا علاج قومی ٹیم کا میڈیکل پینل کر رہا ہے، جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق 19 اگست سے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھی شان مسعود کی شرکت ان کی صحت یابی اور طبی پیش رفت سے مشروط ہوگی۔ تاہم وہ علاج اور بحالی کے دوران قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی تھی، ایسے میں شان مسعود کی عدم دستیابی دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ان کی جگہ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی عبداللہ فضل کی کمر کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ نوجوان بلے باز اویس ظفر بھی ٹیسٹ ڈیبیو کے امیدواروں میں شامل ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande