صدرِ جمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ ہند اور وزیر دفاع نے کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ صدرِ جمہوریہ ہنددروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں تمغے جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ ہنددرو
صدرِ جمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ ہند اور وزیر دفاع نے کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ صدرِ جمہوریہ ہنددروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں تمغے جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں خواتین کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سیما کالی رامنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی عزم، محنت اور لگن کا بہترین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیما کی کامیابی نوجوان خواتین کو کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے کی ترغیب دے گی اور وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔صدرجمہوریہ ہند نے مردوں کے 110+ کلوگرام وزن اٹھانے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے لوپریت سنگھ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی مضبوط ارادے، غیر معمولی طاقت اور مسلسل بہترین کارکردگی کے جذبے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے ہر بھارتی شہری کو فخر اور خوشی کا احساس دلایا ہے اور امید ظاہر کی کہ لوپریت مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں نے ملک کا وقار بلند کیا ہے اور ان کی کارکردگی بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کے لیے باعثِ تحریک بنے گی۔ انہوں نے تمغہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ تمغہ جیتنے والوں کی کامیابیاں ان کی سخت محنت، غیر معمولی قوت اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مستقبل کے مقابلوں کے لیے بھی نیک تمنائیں پیش کیں۔مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فتوحات مکمل یکسوئی، لگن اور مسلسل محنت کا ثمر ہیں، جن پر پورا ملک فخر کرتا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande