ایل جی منوج سنہا نے کلسٹر یونیورسٹی جموں میں ڈیزائن یور ڈگری پروگرام کا افتتاح کیا
ایل جی منوج سنہا نے کلسٹر یونیورسٹی جموں میں ڈیزائن یور ڈگری پروگرام کا افتتاح کیا جموں، 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کلسٹر یونیورسٹی جموں میں متعدد نئے تعلیمی پروگراموں اور اقدامات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر
Leg


ایل جی منوج سنہا نے کلسٹر یونیورسٹی جموں میں ڈیزائن یور ڈگری پروگرام کا افتتاح کیا

جموں، 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کلسٹر یونیورسٹی جموں میں متعدد نئے تعلیمی پروگراموں اور اقدامات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسیاں طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ منوج سنہا نے ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام طلبہ کو اپنی دلچسپی، صلاحیت اور مستقبل کے اہداف کے مطابق مختلف مضامین کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسائل کا حل صرف ایک مضمون کے ماہر ہونے سے نہیں بلکہ مختلف شعبہ جات کے علم کو یکجا کرنے سے ممکن ہے۔تقریب کے دوران فزکس، کیمسٹری، بوٹنی، زوالوجی، ریاضی اور جغرافیہ میں انٹیگریٹڈ کورسز کا بھی آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بین المضامینی تعلیم طلبہ میں تحقیق اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سناتن دھرم اور انڈین نالج سسٹمز میں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور شعبۂ ویدک اسٹڈیز کا بھی افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی علمی ورثہ فلسفہ، وید، اپنشد، قدیم ریاضی، فلکیات، طب اور لسانیات جیسے علوم پر مشتمل ہے، جس سے نئی نسل کو روشناس کرانا ضروری ہے۔انہوں نے آئی آئی ٹی مدراس کے اشتراک سے سیمی کنڈکٹر اسکلنگ پروگرام کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ یہ اقدام طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کی صنعتوں کے تقاضوں کے مطابق مہارت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ماحولیاتی علوم میں قابل تجدید توانائی کے ضمنی تخصص کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ پروگرام، ڈوگری ترجمہ میں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، ’نشہ مکت بھارت‘ سرگرمیوں کی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر سکریٹریٹ کمپلیکس کا نام ’سوریا پتری توی بھون‘ اور سابق آئی آئی ایم کیمپس کا نام ’چندر بھاگا کیمپس‘ رکھا گیا۔ تقریب میں کلسٹر یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر پروفیسر کے ایس چندر شیکھر، رجسٹرار انکور مہاجن، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande