گاندربل کے ہاین پل پر گاڑی کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی
سرینگر، 31 جولائی (ہ س)۔وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ہاین پل پر جمعہ کو ایک زایلو گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد ایک 10 سالہ لڑکے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ زایلو گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر JK10-5974 تھا، مبینہ طورپرڈر
تصویر


سرینگر، 31 جولائی (ہ س)۔وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ہاین پل پر جمعہ کو ایک زایلو گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد ایک 10 سالہ لڑکے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ زایلو گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر JK10-5974 تھا، مبینہ طورپرڈرائیورگاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ہاین پل پر سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس سے پانچوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت اصغر علی (27) ولد محمد حسن علی ساکنہ کارگل جو گاڑی چلا رہا تھا۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سوار حسن عسکری ولد غلام حسین، جنید اقبال، لیاقت علی ولد غلام عباس اور 10 سالہ محمد دانش ولد عبدالباری ساکنان لیہہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم، ان کے زخموں کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے، ڈاکٹروں نے تمام پانچوں افراد کو خصوصی علاج کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کر دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande