
اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آرین خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں آرین خان کو لندن کے ایک کیسینو کے باہر پراسرار لڑکی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں ۔ ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رشتے کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ تاہم ان افواہوں کی باضابطہ طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کی شناخت وینی تاکیر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پیشے سے آرٹسٹ بتائی جاتی ہیں۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آرین اور وینی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں۔ وینی نے حال ہی میں اپنے لندن کے سفر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں انٹرنیٹ صارفین وائرل ویڈیو سے جوڑ رہے ہیں۔ تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ڈیٹنگ کی افواہوں کا جواب نہیں دیا۔
غور طلب ہے کہ آرین خان نے حال ہی میں فلم ہدایت کاری میں قدم رکھا ہے۔ وہ اپنی ویب سیریز ’بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے لیے بھی خبروں میں تھے۔ فی الحال لندن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے تاہم آرین اور وینی کے رشتے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد