
وینکوور، 3 جولائی (ہ س)۔ بریل ایمبولو اور ڈین نڈوئے کے گولوں نے راونڈ آف 32 میچ میں الجیریا کو 0-2 سے شکست دے کر سوئٹزرلینڈ کو 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ دلائی۔ سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ اب منگل کو اسی گراونڈ میں کولمبیا اور گھانا کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
سوئٹزرلینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کھیلا اور 10 ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ 20 سالہ نوجوان جوہان منزامبی نے بائیں فلینک سے زبردست دوڑلگاتے ہوئے لوکراس دیا ، جس پر بریل ایمبولو نے آسان فنش کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔
یہ منزامبی کی ٹورنامنٹ میں دوسری مدد تھی۔ نوجوان کھلاڑی نے اب تک ورلڈ کپ کے چار کھیلوں میں تین گول اور دو اسسٹ درج کیے ہیں۔
جیسے ہی دوسرا ہاف شروع ہوا، سوئٹزرلینڈ نے اپنی برتری دوگنی کر لی۔ 46 ویں منٹ میں، ڈین نڈوئے نے باکس کے باہرملی گیند پر زبردست کنٹرول کرکے اورالجیریا کے گول کیپر لوکا زیدان کوچھکاتے ہوئے گیندنیٹ میں ڈال دیا۔
اس کے بعد سوئس نے الجیریا کو واپسی کا کوئی بھی موقع نہیں دیااور ایک مضبوط دفاعی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 سے آسان جیت درج کی۔
گروپ مرحلے میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست رہاسوئٹزرلینڈ، اب تک پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔
تاہم، سوئٹزرلینڈ 2006، 2014، 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں آخری 16 سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ تین بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلسٹ سوئس کھلاڑی اب 1954 کے بعد پہلی بار آخری آٹھ میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی