
گوہاٹی، 3 جولائی (ہ س):۔
پرو پنجا لیگ نے جمعہ کو آسام میں اپنی توسیع کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال نئی دہلی میں منعقد ہونے والی 47 ویں عالمی آرم ریسلنگ چیمپئن شپ اور 28 ویں پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے ریاست کے 18 آرم ریسلرز کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
گوہاٹی کے ہوٹل پلاسیو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پرو پنجا لیگ کے شریک بانی پروین دباس، پیپلز آرم ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (پی اے ایف آئی) کی صدر پریتی جھنگیانی اور پیپلز آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن آسام کے صدر کیلاش شرمانے مشترکہ طور پر اس ایسوسی ایشن کا اعلان کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے منتخب آسامی کھلاڑیوں کا بھی تعارف کرایا گیا۔
ہندوستانی ٹیم کے لیے منتخب کیے گئے آسامی ایتھلیٹس میں دیبانگنا بوردولے ، سمیت مالی، اجل گوگوئی، ڈمپل کلیتا، پائل بھومک، انیشا شرما، کمالیکا داس، اسمرتوم بروا، راج ہزاریکا، رتوراج پانڈے، بٹو کلیتا، پرشمیتا گوگوئی، انجو کماری، منوج دیب ناتھ،کریتیکا داس نین بورا ،دگنت کمار پھوکن اورمرنمے پاٹ گیری شامل ہیں ان میں پرشمیتا گوگوئی، پائل بھومک اور رتوراج پانڈے نے پرو پنجا لیگ کے لیے گولڈن ٹکٹ بھی حاصل کیے ہیں۔
ورلڈ آرم ریسلنگ اور پیرا آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے 7 نومبر 2026 تک نئی دہلی کے لیلا ایمبیئنس کنونشن ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ مقابلے میں 75 سے زائد ممالک کے 2000 سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔ ہندوستان نئی دہلی میں منعقدہ 2025 ایشین چمپئن شپ میں 176 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
پریتی جھنگیانی نے کہا کہ بھارت میں ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی آرم ریسلنگ کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، اور اس میں آسامی کھلاڑی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی اے ایف آئی کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
پروین دباس نے کہا کہ شمال مشرق بالخصوص آسام میں آرم ریسلنگ کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ پرو پنجا لیگ کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ پلیٹ فارم، درجہ بندی، انعامی رقم اور قومی ٹیم تک رسائی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین آسامی ایتھلیٹس کا گولڈن ٹکٹ جیتنا ریاست کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ