اسرائیل کے قبضے میں اپنا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے ، لبنانی صدر جوزف عون کا دعویٰ
بیروت،03جولائی(ہ س)۔ لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست ہونے والے مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قوم کے ساتھ ہرگز دھوکہ نہیں کر رہے۔ اس لیے سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بیان ایوان صد
اسرائیل کے قبضے میں اپنا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے ، لبنانی صدر جوزف عون کا دعویٰ


بیروت،03جولائی(ہ س)۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست ہونے والے مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قوم کے ساتھ ہرگز دھوکہ نہیں کر رہے۔ اس لیے سرزمین کا ایک انچ بھی اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بیان ایوان صدر نے جاری کیا۔جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے بدھ کے روز کہا تھا اسرائیلی فوج لبنان میں اس وقت تک موجود رہے گی جب تک اسے اگلا حکم نہیں دیا جاتا۔اسرائیل اسرائیلی فوجیوں کے قبضے میں لبنانی و شامی علاقے کو سیکورٹی زون کا نام دیتا ہے۔

لبنان اور اسرائیل نے امریکی حمایت کے ساتھ پچھلے ہفتے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔ تاہم ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اس معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کیا۔صدر جوزف عون نے کہا سرائیل کے ساتھ بات چیت کرنا غداری نہیں ہے۔ بلکہ بلاوجہ کی خونریزی کے بغیر کے ایک سفارتی جنگ ہے۔خیال رہے اسرائیل اور لبنان کے درمیان تازہ ترین جنگ 2 مارچ کو شروع ہوئی تھی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے 4200 سے زیادہ لبنانیوں کو ہلاک کیا ہے۔ جبکہ 10 لاکھ سے زائد کو بے گھر کر دیا۔صدر جوزف نے کہا بیروت نے اسرائیل سے مذاکرات کرنے سے پہلے اسرائیلی فوج کے لبنان سے انخلاءکی ضمانتیں حاصل کی ہیں۔ اس لیے ہم اپنے ملک کا ایک انچ بھی اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔اسرائیل کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے نتیجے میں ایک ایسا فریم ورک سامنے لایا گیا ہے جو اسرائیلی فوج کے بتدریج انخلا اور حزب اللہ سے ہتھیار رکھوانے سے متعلق ہے۔ لیکن اس کے لیے کوئی باضابطہ ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔ اس سے متعلق باقی امور کو سیکیورٹی کے زمرے میں قرار دیتے ہوئے تفصیلی طور پر عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کے روز لبنانی علاقے میں قائم اسرائیلی سیکیورٹی زونز کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ جب تک حزب اللہ کی طرف سے ہمیں خطرہ ہے ہم یہ علاقہ نہیں چھوڑیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande