ایل آئی سی نے وزیرِ خزانہ کو 12,207 کروڑ روپے کے منافع کا چیک پیش کیا
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ سرکاری شعبے کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) نے بدھ کے روز مرکزی وزیرِ خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن کو مالی سال 26-2025 کے لیے 12,207 کروڑ روپے کے منافع (ڈیویڈنڈ) کا چیک
ایل آئی سی نے وزیرِ خزانہ کو 12,207 کروڑ روپے کے منافع کا چیک پیش کیا


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ سرکاری شعبے کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) نے بدھ کے روز مرکزی وزیرِ خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن کو مالی سال 26-2025 کے لیے 12,207 کروڑ روپے کے منافع (ڈیویڈنڈ) کا چیک پیش کیا۔

ایل آئی سی نے ایک بیان میں بتایا کہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر آر۔ دورائی سوامی نے آج وزیرِ خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن کو 12,207.25 کروڑ روپے کے منافع کا چیک پیش کیا۔ یہ حکومت کا ڈیویڈنڈ حصہ ہے، جسے 27 جولائی 2026 کو منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں شیئر ہولڈرز نے منظوری دی تھی۔

انشورنس کمپنی کے مطابق اس موقع پر وزارتِ خزانہ کے محکمہ مالیاتی خدمات کے سیکریٹری سنجے لوہیا کے علاوہ ایل آئی سی کے سینئر عہدیداروں میں منیجنگ ڈائریکٹر رتناکر پٹنائک، منیجنگ ڈائریکٹر آر۔ چندر اور شمالی زون کے زونل منیجر (انچارج) این ایس راگھوا بھی موجود تھے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایل آئی سی اپنے قیام کے 70 سال مکمل کر رہی ہے اور 31 مارچ 2026 تک کمپنی کے اثاثوں (ایسٹ بیس) کی مالیت 59.03 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ایل آئی سی ہندوستان کی لائف انشورنس مارکیٹ میں بدستور سب سے بڑی کمپنی اور مارکیٹ لیڈر بنی ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande