
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی رہنماوں نے منگل کو دولت مشترکہ کھیل 2026 میں تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ مرمو نے ایکس پر لکھا، گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے شاٹ پٹ ایف57 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر شرمیلا دھنکھڑ کو بہت بہت مبارکباد، سرویش انل کشارے کو مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر، ویلوری اجے بابو کو مردوں کے79 کلو زمرہ کے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اور خواتین کے شاٹ پٹ ایف 57 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر شلپا کے شیالا کو بھی بہت بہت مبارکباد، شرمیلا نے پیرا ایتھلیٹکس میں ہندوستان کی پہلی طلائی تمغہ جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
برلا نے کہا، گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں خواتین کے 58 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر بندیارانی دیوی سوروکھائمبم کو بہت بہت مبارکباد۔ مسلسل دو دولت مشترکہ کھیل میں تمغے جیتنا آپ کی غیر معمولی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارے ملک کے لیے مسلسل لگن اور جذبے کو جاری رکھیں!
مودی نے کہا، ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کے لیے ایک اور تمغہ! گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے 58 کلوگرام مقابلے میں کانسیہ کا تمغہ جیتنے کے لیے بندیارانی دیوی سوروکھائیبم پر فخر ہے۔ ان کی کامیابی ان کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے، مودی نے کہا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا، گلاسگو میں تاریخی گولڈ! شرمیلا نے خواتین کے شاٹ پٹ ایف57 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا اور کامن ویلتھ گیمز 2026 میں تاریخ رقم کی۔ وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ پوری دنیا میں آپ کے عزم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیاہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی