سری لنکا ٹیسٹ سیریز کےلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، سارنش جین کو پہلی بار موقع، رویندر جڈیجہ کی واپسی
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو اگست میں سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر شبھمن گل کریں گے، جبکہ کے ایل راہل کو
سری لنکا ٹیسٹ سیریز کےلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، سارنش جین کو پہلی بار موقع، رویندر جڈیجہ کی واپسی


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو اگست میں سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت ایک بار پھر شبھمن گل کریں گے، جبکہ کے ایل راہل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس ٹیم کا سب سے نمایاں پہلو مدھیہ پردیش کے تجربہ کار آف اسپن آل راؤنڈر سارنش جین کا پہلی مرتبہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں انتخاب ہے۔ 33 سالہ سارنش کو واشنگٹن سندر کے زخمی ہونے کے بعد موقع ملا ہے۔ انہوں نے گھریلو کرکٹ اور انڈیا اے کے لیے مسلسل عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

دوسری جانب تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں جون میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کے لیے آرام دیا گیا تھا۔

تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور بلے باز سائی سدرشن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ان دونوں کا انتخاب بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسیلینس (سی او ای) سے فٹنس کلیئرنس ملنے سے مشروط ہوگا۔ادھر انجری کے باعث بحالی کے مرحلے سے گزر رہے نتیش کمار ریڈی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے گالے میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 23 اگست سے ایس ایس سی، کولمبو میں ہوگا۔ بھارت نے آخری بار 2017 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا، جہاں اس نے میزبان ٹیم کو 3-0 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

سری لنکا دورے کے لیے بھارتی ٹیسٹ ٹیم

شبھمن گل (کپتان)

کے ایل راہل (نائب کپتان)

یشسوی جیسوال

رشبھ پنت (وکٹ کیپر)

سائی سدرشن

دھرو جوریل (وکٹ کیپر)

رویندر جڈیجا

کلدیپ یادو

مانو سوتھار

جسپریت بمراہ

محمد سراج

پرسدھ کرشنا

گرنور برار

دیودت پڈیکل

سارنش جین

نوٹ: جسپریت بمراہ اور سائی سدرشن کا انتخاب فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande