پارلیمنٹ احاطے میں این ڈی اے کی’منگل ملن‘ میٹنگ شروع، وزیر اعظم مودی کی بھی شرکت
نئی دہلی، 28 جولائی(ہ س)۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کے پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار ’منگل ملن‘ میٹنگ منگل کی صبح پارلیمنٹ احاطے میں واقع جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں شروع ہو گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر د
پارلیمنٹ احاطے میں این ڈی اے کی’منگل ملن‘ میٹنگ شروع، وزیر اعظم مودی کی بھی شرکت


نئی دہلی، 28 جولائی(ہ س)۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کے پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار ’منگل ملن‘ میٹنگ منگل کی صبح پارلیمنٹ احاطے میں واقع جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں شروع ہو گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت این ڈی اے کے متعدد سینئر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اجلاس سے خطاب کریں گے اور حال ہی میں منظور کیے گئے پیپر لیک روک تھام کے نئے قانون کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ارکانِ پارلیمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں۔

اس اجلاس میں پہلی بار نو تشکیل شدہ نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا کو خصوصی مدعو کے طور پر بلایا گیا ہے۔ یہ جماعت اپوزیشن سے الگ ہونے والے 20 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل ہے۔اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال، رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے سمیت کئی دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

’منگل ملن‘ میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا پارلیمنٹ کے موجودہ مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں بہتر تال میل، حکومت کی قانون سازی کی حکمت عملی اور اہم بلوں پر تبادلہ خیال ہے۔ حال ہی میں عوامی امتحانات (ترمیمی( بل پیش کیے جانے کے بعد حکومت آئندہ پارلیمانی حکمت عملی پر بھی غور و خوض کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande