لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر بہارکے وزیر کے بیٹے سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ
مظفرپور، 27 جولائی (ہ س)۔حکومت بہارکے وزیرسیاحت کیدارپرساد گپتا کے بیٹے کرشنا مراری سے لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر 50 لاکھ روپے کے تاوان کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس دھمکی سے اہل خانہ اورانتظامیہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ حکومت بہارکے وزیرسیاحت ک
لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر بہارکے وزیر کے بیٹے سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ


مظفرپور، 27 جولائی (ہ س)۔حکومت بہارکے وزیرسیاحت کیدارپرساد گپتا کے بیٹے کرشنا مراری سے لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر 50 لاکھ روپے کے تاوان کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس دھمکی سے اہل خانہ اورانتظامیہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ حکومت بہارکے وزیرسیاحت کیدارپرساد گپتا کے بیٹے کرشنا مراری کوواٹس ایپ کے ذریعے ایک واٹس ایپ پیغام اورکال بھیجی گئی۔ کال کرنے والے نے اپنی شناخت لارنس بشنوئی گینگ کے رکن کے طورپرکی۔ پیغامات میں تین دن کے اندر 50 لاکھ روپے مانگے گئے۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت میں رقم ادا نہ کی گئی تواسے اور ان کے خاندان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔واقعہ کے بعد کرشنا مراری نے فوری طورپرصدر تھانہ میں شکایت درج کرائی۔ دھمکی آمیز واٹس ایپ پیغامات اور کال کے اسکرین شاٹس بھی پولیس کو جمع کرائے گئے۔کایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سائبر سیل کی مدد سے موبائل نمبر، آئی پی کی تفصیلات اور پیغامات بھیجنے والوں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کانتیش مشرا نے آج کہا کہ تاوان مانگنے والے جرائم پیشوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پٹنہ اور مظفر پور میں بھی مقدمات درج ہیں۔ پولیس ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ سٹی ایس پی کی قیادت میں تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ضلع میں لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر تاوان کا یہ لگاتار تیسرا واقعہ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande