جھارکھنڈ: جگن ناتھ پور میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین جاں بحق
چائی باسا، 26 جولائی(ہ س)۔ جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھ بھوم کے جگن ناتھ پور تھانہ علاقے کے دیبرا ساہی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ دشمتی ہیمبرم اور 35 سالہ سکرمنی ہیمبرم کے طور پر کی
جھارکھنڈ: جگن ناتھ پور میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین جاں بحق


چائی باسا، 26 جولائی(ہ س)۔ جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھ بھوم کے جگن ناتھ پور تھانہ علاقے کے دیبرا ساہی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 20 سالہ دشمتی ہیمبرم اور 35 سالہ سکرمنی ہیمبرم کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر دونوں خواتین اپنے گھر کے برآمدے میں بیٹھی گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک موسم نے کروٹ لی اور تیز بارش کے ساتھ گرج چمک شروع ہو گئی۔ کچھ ہی دیر بعد زور دار آواز کے ساتھ آسمانی بجلی گری، جس کی زد میں آ کر دونوں خواتین بری طرح جھلس گئیں۔

حادثے کے فوراً بعد اہل خانہ اور مقامی افراد دونوں زخمی خواتین کو علاج کے لیے چمپوا سب ڈویژنل اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آسمانی بجلی کا اثر اس قدر شدید تھا کہ دونوں خواتین کی موت موقع پر ہی ہو چکی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جگن ناتھ پور تھانے کے انچارج ٹنکو داس پولیس ٹیم کے ہمراہ اسپتال پہنچے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اتوار کو لاشیں اہل خانہ کے حوالے کر دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande