حیدرآباد میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی ریلی، ٹریفک کومشکلات کا سامنا
حیدرآباد،26 جولائی (ہ س)۔ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کی کووا اوٹا ریلی کے باعث حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے شہریوں اورگاڑی سواروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق خیریت آباد سے کوٹھی تک
حیدرآباد میں وزیراعلی ریونت ریڈی کی ریالی، ٹریفک کومشکلات  کا سامنا


حیدرآباد،26 جولائی (ہ س)۔

وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کی کووا اوٹا ریلی کے باعث حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس سے شہریوں اورگاڑی سواروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق خیریت آباد سے کوٹھی تک، جبکہ ایس آر نگر،راج بھون اورسوماجی گوڑہ سمیت کئی علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث متعدد گاڑی سوار کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔ریلی کے دوران ٹریفک کے دباؤ میں اضافے کے باعث روزمرہ سفرکرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت سست ہوگئی، جس کے نتیجے میں مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں معمول سے زیادہ وقت لگا۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بڑے عوامی اجتماعات اور سیاسی پروگراموں کے دوران ٹریفک کے بہتر انتظامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande