وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی خواتین کمیشن اور دہلی اقلیتی کمیشن تشکیل دی
خواتین کو بااختیار بنانے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ملے گی نئی رفتار: وزیراعلیٰ ریکھا گپتانئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے خواتین کے حقوق کے تحفظ، انہیں بااختیار بنانے اور اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور آئینی حقوق
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے دہلی خواتین کمیشن اور دہلی اقلیتی کمیشن تشکیل دی


خواتین کو بااختیار بنانے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو ملے گی نئی رفتار: وزیراعلیٰ ریکھا گپتانئی دہلی، 26 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے خواتین کے حقوق کے تحفظ، انہیں بااختیار بنانے اور اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور آئینی حقوق کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے دہلی خواتین کمیشن اور دہلی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کر دی ہے۔ دونوں کمیشنوں کے چیئرمین اور اراکین کی تقرری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پر لتا گپتا کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیشن کے اراکین میں شیام بالا، مالتی ورما، لتا سوڈھی، سنریکا شرما جھا اور رینو بھلا شامل ہیں۔

اسی طرح دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر نرمل جین کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیشن کے اراکین میں کلدیپ سنگھ اور محمد ہارون کو نامزد کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں اچھے نظم و نسق، خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی انصاف اور جامع ترقی کو نئی سمت ملی ہے۔ دہلی حکومت اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ خواتین اور اقلیتی برادریوں کو ان کے حقوق کا مؤثر تحفظ، باوقار مواقع اور بروقت انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دہلی خواتین کمیشن اور دہلی اقلیتی کمیشن صرف قانونی ادارے نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو مضبوط کرنے والے اہم پلیٹ فارم ہیں، جو معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ دونوں کمیشنوں کے چیئرمین اور اراکین غیر جانبداری، حساسیت اور مکمل شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کے فوری اور مؤثر حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ریکھا گپتا نے مزید کہا کہ دہلی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کو عزت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق دہلی خواتین کمیشن خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی شکایات کے فوری ازالے اور انہیں انصاف دلانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا، جبکہ دہلی اقلیتی کمیشن اقلیتی برادریوں کے مفادات کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande