ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس ایشیائی چیمپئن شپ: پاکستان کو 1-3 سے شکست دیگر ہندوستان چیمپئن بنا
خواتین ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا مسقط، 26 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی سب جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس ایشیائی چیمپئن شپ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ فائنل میں ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو 1-3 سے ہرا کر سونے کا تمغہ اپنے نام
چیمپئن ہندوستانی ٹیم - فوٹو کریڈٹ اے ایچ ایف


خواتین ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا

مسقط، 26 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی سب جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس ایشیائی چیمپئن شپ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ فائنل میں ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو 1-3 سے ہرا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

وہیں، ہندوستانی سب جونیئر خواتین ٹیم نے فائنل میں چین سے سخت مقابلے میں شکست کے باوجود چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا وقار بڑھایا۔

فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے شروعات سے ہی جارحانہ کھیل دکھایا۔ پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں رومت پال نے گول کر کے ہندوستان کو 0-1 کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں کپتان کیتن کشواہا نے 12ویں منٹ میں گول کر کے برتری دوگنی کر دی۔ اس کے ایک منٹ بعد ہی شاہ رخ علی نے گول داغ کر اسکور 0-3 کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عثمان نے 16ویں منٹ میں ایک گول کر کے واپسی کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی دفاعی صف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو کوئی اور موقع نہیں دیا اور 1-3 سے فتح حاصل کر کے خطاب اپنے نام کر لیا۔

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم ایلیٹ پول میں سرفہرست رہی اور پھر فائنل جیت کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان دونوں نے افتتاحی ایف آئی ایچ یوتھ ہاکی 5 ایس عالمی کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

خواتین کے زمرے میں ہندوستانی سب جونیئر ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک کا سفر طے کیا۔ اگرچہ خطابی مقابلے میں چین سے ہار کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کی جھولی میں ایک اور کامیابی جوڑ دی۔

دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی سے پرجوش ہاکی انڈیا نے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ سونے کا تمغہ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 2 لاکھ روپے، جبکہ سپورٹنگ اسٹاف کے ہر رکن کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وہیں، چاندی کا تمغہ جیتنے والی خواتین ٹیم کی ہر کھلاڑی کو 1 لاکھ روپے اور سپورٹنگ اسٹاف کے ہر رکن کو 50 ہزار روپے کا انعام ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande