
مرکز میں جانے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد، میں مہاراشٹر میں ہی رہوں گا: دیویندر فڑنویسادھو اور راج ٹھاکرے کی ریلی پر بھی تنقید، طلبہ کے مسائل پر سیاست نہ کرنے کا مشورہممبئی ، 26 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اتوار کو مرکز میں جانے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ مہاراشٹر میں ہی رہیں گے اور بطور وزیر اعلیٰ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد دہلی منتقل ہونے اور مرکزی کابینہ میں شامل کیے جانے سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو تقویت نہیں مل سکی۔ناگپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس نے ممبئی میں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کی جانب سے منعقد کی گئی جشن ریلی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کسی ایک فرد یا کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک سے متعلق ہیں، اس لیے ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس معاملے میں پوری حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ضروری فیصلے کیے ہیں۔ فرنویس نے کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے دھرمیندر پردھان کے استعفے سے خوش ہیں تو انہیں خوش رہنے دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس وقت ناگپور میں موجود ہیں اور شام کو ممبئی واپس آئیں گے۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ فی الحال مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ہی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے اور مرکز میں جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سے کچھ دیر قبل دیویندر فڑنویس دہلی گئے تھے۔ اس کے بعد شیو سینا یو بی ٹی کے ترجمان سنجے راؤت نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ دیویندر فرنویس کو مرکزی وزیر تعلیم بنایا جا سکتا ہے۔ سنجے راؤت کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں کہ فرنویس کو جلد ہی مرکزی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔تاہم وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اتوار کو اپنے تازہ بیان کے ذریعے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ وہ مہاراشٹر میں ہی رہیں گے اور ریاستی حکومت کی قیادت جاری رکھیں گے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے