سیتا رمن نے کہا، انکم ٹیکس افسران عام لوگوں کے مفاد کے لیے کام کریں
نئی دہلی/ممبئی، 26 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کے روز انکم ٹیکس افسران سے کہا کہ وہ عام لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگوائیں اور بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے انہیں وقت پر اور مناسب خدمات فراہم کریں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے ممبئی
آئیکر سندھو بھون کے افتتاح کے موقع پر افسران سے خطاب کرتی ہوئی سیتا رمن


آئیکر سندھو بھون کے افتتاح کے موقع پر افسران سے خطاب کرتی ہوئی سیتا رمن


نئی دہلی/ممبئی، 26 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کے روز انکم ٹیکس افسران سے کہا کہ وہ عام لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگوائیں اور بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے انہیں وقت پر اور مناسب خدمات فراہم کریں۔

مرکزی وزیر خزانہ نے ممبئی کے نریمن پوائنٹ پر واقع 13 منزلہ ’آئیکر سندھو‘ بھون کے افتتاح کے موقع پر انکم ٹیکس محکمہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے افسران سے عام شہریوں کے مفاد میں کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے جائز کاموں کے لیے در در بھٹکنے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔ سیتا رمن نے افسران سے قواعد و ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کے کاموں کا وقت پر اور حساس طریقے سے تصفیہ کرنے کی اپیل کی۔

سیتا رمن نے کہا کہ اس عمارت کی تعمیر کے لیے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے میں خود انکم ٹیکس محکمہ کے افسران کو بھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر محکمہ کے افسران ایسی مشکلات کا تجربہ کر سکتے ہیں تو انہیں عام شہریوں کے مسائل کا بھی بہتر طور پر احساس ہونا چاہیے۔

وزیر خزانہ نے سرکاری محکموں کے سست طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس زمین پر نئی عمارت بنائی گئی ہے، وہ سال 1973 سے انکم ٹیکس محکمہ کے پاس تھی، اس کے باوجود اس پر غیر قانونی قبضے ہو گئے، جو انتظامی لاپرواہی کی مثال ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ممبئی اور نوی ممبئی میں انکم ٹیکس افسران کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی کمی کا بھی ذکر کیا۔ سیتا رمن نے کہا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرکاری محکموں کے درمیان زمین کی منتقلی اور دیگر منظوریوں کے عمل کو تیز کرنے کا یقین دلایا، تاکہ مستقبل میں دفاتری عمارتوں کی تعمیر وقت پر مکمل ہو سکے۔

وزیر خزانہ نے افسران کو بی ایس این ایل کی دستیاب زمین کے استعمال کے امکانات تلاش کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں وہ متعلقہ وزیر سے بات چیت کریں گی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر سیتا رمن نے کہا کہ ایمانداری ہی ٹیکس انتظامیہ کی سب سے اہم بنیاد ہے۔ انہوں نے تمام افسران سے غیر جانبدارانہ، شفاف اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande