
سکتی/رائے پور، 27 جولائی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع کے حسود پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک کانسٹیبل جئے لہرے نے سنیچر کی دیر رات بیرک میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ سینئر افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کی معلومات کے مطابق کانسٹیبل جئے لہرے کو بیرک میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانے کے عملے نے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج پٹیل سمیت پولیس اور انتظامی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ضروری شواہد اکٹھے کئے۔
پولیس کے مطابق متوفی کانسٹیبل جئے لہرے جنجگیر چمپا ضلع کے پام گڑھ ترقیاتی بلاک کے بھلواہی گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ان کے اہل خانہ بھی حسود پہنچ گئے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی