
زخمی کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا
دمشق، 25 جولائی (ہ س)۔
شام میں ہفتے کے روز ایک خوفناک سڑک حادثے میں پینتیس افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دیر الزور سے دمشق جانے والی ہائی وے پر دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بسوں میں سے ایک میں داخلی سیکیورٹی فورس کے اہلکار سوار تھے جب کہ دوسری عام مسافر بس تھی۔ حادثے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پر راحت اور بچاو¿ کا کام شروع کر دیا گیا۔
زخمیوں کو نکالنے اور لاشوں کو جائے وقوعہ سے ہٹانے کے لیے شامی وزارت دفاع کے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو پالمیرا ہوائی اڈے سے حمص کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔
فی الحال سرکاری طور پر حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کے حالات کا پتہ لگا رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ