جنتر منتر پر دیر رات پھرمظاہرین اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپ،پولیس اہلکار زخمی
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ بدھ کی رات جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک بار حالات پھر سے قابو سے باہر ہو گئے۔ ٹالسٹائی مارگ اور پارلیمنٹ مارگ کے درمیان مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ پولیس کا الزام ہے کہ فسادیوں نے اچانک سیکورٹی فورسز
جنتر منتر پر دیر رات پھرمظاہرین اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپ


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔

بدھ کی رات جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک بار حالات پھر سے قابو سے باہر ہو گئے۔ ٹالسٹائی مارگ اور پارلیمنٹ مارگ کے درمیان مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ پولیس کا الزام ہے کہ فسادیوں نے اچانک سیکورٹی فورسز پر پتھراو¿ اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ تشدد میں دو اے سی پیز اور دو انسپکٹرز سمیت ایک درجن کے قریب پولیس افسران اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق، تشدد رات 8:30 بجے کے قریب شروع ہوا۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹالسٹائی مارگ پر تعینات کیا گیا تھا۔ اسی دوران مظاہرین کا ایک گروپ وہاں پہنچا اور اچانک سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراو¿ شروع کر دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کچھ مظاہرین تلواروں، کھوکھریوں، لاٹھیوں اور پتھروں سے لیس تھے۔ ان کا استعمال سیکورٹی فورسز پر حملے کے لیے کیا جا رہا تھا۔

صورتحال بگڑتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے چارج سنبھال لیا۔ پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی، سیکورٹی فورسز نے بھیڑ کو منتشر کردیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا اور حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے گئے۔ جوابی کارروائی کے بعد مشتعل افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم کافی دیر تک پورے علاقے میں صورتحال کشیدہ رہی۔

پولیس حکام کے مطابق حملے میں کناٹ پلیس کے اے سی پی بھی زخمی ہوئے۔ سر میں چوٹ لگنے کے بعد سینئر افسران نے انہیں فوری طور پر ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچایا۔ دیگر زخمی پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف کے اہلکاروں کو بھی ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔

دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تشدد کے دوران کچھ مظاہرین کو کھلے عام تلواریں اور کھوکھری دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ کچھ باہر کے لوگ جن میں سماج دشمن عناصر بھی شامل ہیں، بھیڑ میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے صورتحال مزید بڑھ گئی۔ اس پہلو کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔ تشدد کے بعد ٹالسٹائی مارگ، پارلیمنٹ مارگ اور جنتر منتر کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے لاو¿ڈ اسپیکر کے ذریعے مظاہرین سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande