
حیدرآباد ،23 جولائی (ہ س)۔
مختلف طلبہ تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم نے نیٹ (این ای ای ٹی) امتحان کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بار بار پیپرلیک کے واقعات کے خلاف 24 جولائی کو تلنگانہ بھرمیں تمام تعلیمی اداروں کے بند کی اپیل کی ہے۔ تنظیموں نے ان معاملات کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ بند کی اپیل کرنے والی تنظیموں میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی)، آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن (اے آئی ایس ایف)، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)، پروگریسیو ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس یونین(پی ڈی ایس یو)، آل انڈیا فورم فار ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس (اے آئی ایف ڈی ایس)، آل انڈیا اسٹوڈنٹس بلاک (اے آئی ایس بی) اور آل انڈیا پروگریسیو اسٹوڈنٹس یونین (اے آئی پی ایس یو) شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق