
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں موجودہ بحران اور امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو بلند کر دیا ہے۔ برینٹ خام تیل جمعرات کو 4 فیصد بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرکے چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی تجارت میں آج ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.58 ڈالر یعنی 4.87 فیصد اضافے کے ساتھ 98.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ اس دوران، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل بھی 3.69 ڈالر یعنی 4.25 فیصد اضافے کے ساتھ 90.52 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ملک میں مہنگائی اور توانائی کے بحران کو بڑھا دیا ہے۔ اس سے ہندوستانی روپے اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی) کے بہاو¿ پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ خام تیل کی اونچی قیمتوں نے ہندوستان کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل فیول مارجن پر اہم دباو¿ ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل پر 20.4 روپے فی لیٹر کا نقصان ہورہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی