بلوچستان میں باغیوں کی موت کے بعد دھماکہ ، پل تباہ، کرفیو نافذ
اسلام آباد، 23 جولائی (ہ س)۔ پاکستان کے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے باغیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ حکام نے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق سی
بلوچستان میں باغیوں کی موت کے بعد دھماکہ ، پل تباہ، کرفیو نافذ


اسلام آباد، 23 جولائی (ہ س)۔

پاکستان کے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے باغیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ حکام نے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ اور سوراب اضلاع میں 10 مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق بدھ کی شام مستونگ ضلع میں کھاداسٹریٹ پر انگیری کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر ایک پل کو نشانہ بنایا۔ دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا جس سے ٹریفک روک دی گئی۔ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں کئی پلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوراب، قلات اور خضدار میں مسلح افراد نے پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

جس کے بعد بلوچستان حکومت نے بدھ کی رات آٹھ بجے مستونگ کی سب تحصیل کھڑکوچہ میں کرفیو کا اعلان کیا۔ اعلانات میں لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں۔ حکام نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوشکی اور خضدار اضلاع کی تحصیل زہری میں کئی ماہ سے کرفیو نافذ ہے۔ جیونی میں بھی کرفیو نافذ ہے۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر نے سوراب اور مستونگ میں 10 مسلح افراد کو ہلاک کرنے اور دو مبینہ خواتین خودکش بمباروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورسز نے سوراب اور مستونگ اضلاع میں 48 گھنٹوں کے دوران 10 مسلح افراد کو ہلاک کیا۔ ضلع سوراب میں سات اور مستونگ میں تین شدت پسند مارے گئے۔ دو خواتین خودکش حملہ آوروں اور ان کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande