صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اسکوپیہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، کہا: باپو کا پیغام آج پہلے سے زیادہ اہم
اسکوپیہ،22جولائی(ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، عدم برداشت اور تقسیم کا شکار موجودہ دنیا میں گاندھی جی کا امن، مکالمے اور پُرامن بقائے باہمی کا
صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اسکوپیہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، کہا: باپو کا پیغام آج پہلے سے زیادہ اہم


اسکوپیہ،22جولائی(ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، عدم برداشت اور تقسیم کا شکار موجودہ دنیا میں گاندھی جی کا امن، مکالمے اور پُرامن بقائے باہمی کا پیغام پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔شمالی مقدونیہ کی صدر گورڈانا سیلیانووسکا-داوکوا کے ہمراہ اسکوپیہ سٹی میوزیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ مہاتما گاندھی اگرچہ بھارت کے تھے، لیکن ان کا پیغام پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ سچائی اور عدم تشدد کمزوری نہیں بلکہ انصاف، وقار اور آزادی کے حصول کا طاقتور ذریعہ ہیں۔صدر مرمو نے کہا کہ یہ مجسمہ خاص طور پر نوجوان نسل کو نفرت سے دور رہنے، اختلافات کا پُرامن حل تلاش کرنے اور ہمت و احساسِ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔ ان کے مطابق یہ یادگار بھارت اور شمالی مقدونیہ کی دوستی اور امن، رواداری اور انسانیت سے مشترکہ وابستگی کی علامت بنے گی۔بعد ازاں صدر مرمو نے مدر ٹریسا کی یادگار کا بھی دورہ کیا۔ وہ اپنے تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں جمعرات کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ روانہ ہوں گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande