
نوئیڈا، 22 جولائی (ہ س) ۔سیکٹر 100 (سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن کےحدود میں) میں ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں رہنے والے ایک بزرگ نے ذہنی تناوکی وجہ سے منگل کی دیر رات عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
سیکٹر 39 کے اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) ڈی پی شکلا نے بتایا کہ رمیش چندر کھنہ (81) سیکٹر 100 میں لوٹس اسپیسیا سوسائٹی میں رہتے تھے۔ انہوں نے اپنے فلیٹ کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ کچھ عرصے سے ذہنی تناو کا شکار تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس نے آج صبح لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ وہ فی الحال خودکشی کے پیچھے مخصوص وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی