
نوئیڈا، 22 جولائی (ہ س)۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، فیز -1 تھانے کی پولیس نے منگل کی رات ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 64 کلو گرام گانجہ برآمد کیا۔یہ گانجہ ایمبولینس میں لے جایا جا رہا تھا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس منیشا سنگھ نے بتایا کہ فیز 1 پولیس اسٹیشن نے کل رات اوم ویر سنگھ کو ایک اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس کے پاس سے ایمبولینس میں لے جایا جا رہا 64 کلو گرام غیر قانونی گانجہ برآمد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم سیکٹر 8 میں رہتا ہے۔
دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ نوری گینگ کا سرگرم رکن ہے اور کافی عرصے سے منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور معاملہ میں تھانہ پولیس نے کالو عرف آزاد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے گانجہ کے 56 پیکٹ برآمد کئے۔ وہ سیکٹر 10 میں کھڑا ہوکر غیر قانونی طور پر منشیات فروخت کررہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی