ٹی وی ایس موٹر کی جون میں فروخت 47 فیصد بڑھ کر 5.90 لاکھ یونٹ ہوگئی
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹی وی ایس موٹر کمپنی کی جون میں کل فروخت سالانہ بنیادپر 47 فیصد بڑھ کر 590,003 یونٹ ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ402,001 یونٹ رہی تھی۔ ٹی وی ایس موٹر ن
TVS-Motors-sales-47-percent


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی تیسری سب سے بڑی دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹی وی ایس موٹر کمپنی کی جون میں کل فروخت سالانہ بنیادپر 47 فیصد بڑھ کر 590,003 یونٹ ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ402,001 یونٹ رہی تھی۔

ٹی وی ایس موٹر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ دو پہیوں کی کل فروخت بشمول موپیڈ 47 فیصد بڑھ کر 5,65,417 یونٹ ہو گئی جو جون 2025 میں 3,85,698 یونٹ رہی تھی۔ گھریلو دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت جون میں 46فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,11,014 یونٹ رہی،جبکہ جون 2020 میں یہ2,81,012یونٹ تھی۔ کمپنی نے کہا کہ جون میں موٹرسائیکل کی فروختسالانہ بنیاد پر 1,88,774 یونٹ سے 42 فیصد بڑھ کر 2,67,096 یونٹ رہی ۔

اسکوٹر کی فروخت 53 فیصد بڑھ کر 2,47,950 یونٹ ہوگئی، جبکہ جون 2025 میں یہ1,62,291 یونٹ تھی۔ کار بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ اس کی الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت جون میں تین گنا بڑھ کر 48,537 یونٹ ہوگئی جو جون 2025 میں 14,400 یونٹ تھی۔

کمپنی نے جون میں 24,586 تین پہیہ گاڑیاں بھی فروخت کیں۔ اسی مدت کے دوران کل بین الاقوامی فروخت 47فیصد بڑھ کر 172,355 یونٹ رہی ، جبکہ جون 2025 میں یہ 117,145 یونٹ تھی۔ بین الاقوامی سطح پر دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت بھی 48فیصد بڑھ کر 154,403 یونٹ ہو گئی، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 104,686 یونٹ تھی۔

ٹی وی ایس موٹر انڈیا نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل سے جون تک ) میں 16.31 لاکھ یونٹ کی اپنی اب تک کی سب سے زیادہ سہ ماہی فروخت درج کی ہے۔ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 27 فیصد بڑھ کر 15.64 لاکھ یونٹ ہو گئی۔ تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر 48 فیصد بڑھ کر 67,000 یونٹ رہی ۔ کمپنی کی بین الاقوامی سطح پر کل فروخت 33 فیصد بڑھ کر 4.68 لاکھ یونٹ ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande