ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 02 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس ک
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 02 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں مزید تیزی آ گئی۔ حالانکہ بیچ بیچ میں فروخت کے معمولی جھٹکے بھی لگتے رہے، اس کے باوجود ان دونوں انڈیکس کی چال پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.54 فیصد اور نفٹی 0.52 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی, ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے شیئر 4.70 فیصد سے لے کر 2.01 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارتی ایئرٹیل، پاور گرڈ کارپوریشن، این ٹی پی سی اور میکس ہیلتھ کیئر کے شیئر 1.07 فیصد سے لے کر 0.62 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,722 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,961 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 761 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 10 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 34 شیئر سبز نشان میں اور 16 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 160.50 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 77,083.14 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کے سبب پہلے آدھے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ انڈیکس اضافے کے ساتھ 77,449.25 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے ہوئی فروخت کے باعث اس انڈیکس کی چال میں معمولی گراوٹ بھی درج کی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 416.26 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,338.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 56.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,062.20 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے تھوڑی دیر بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس نے رفتار پکڑ لی۔ بازار میں مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے پہلے آدھے گھنٹے میں ہی نفٹی اضافے کے ساتھ 24,159.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہونے کے سبب اس انڈیکس کی چال میں بھی تھوڑی گراوٹ درج کی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 124.10 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,129.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande