
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ انتخابی کمیشن نے جمعرات کو تین ریاستوں کی تین اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ بہار میں بانکی پور، مدھیہ پردیش میں دتیا اور گجرات میں منجل پور اسمبلی حلقے اس وقت مختلف وجوہات کی وجہ سے خالی ہیں۔
انتخابی کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق،بانکی پور سیٹ بی جے پی صدر نتن نوین کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ دتیا سیٹ ایم ایل اے راجندر بھاٹی کو نااہل قراردیئے جانے کی وجہ سے اور منجل پور سیٹ یوگیش پٹیل کی موت کی وجہ سے خالی ہوگئی تھی۔
تینوں نشستوں پر ووٹنگ 30 جولائی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 3 اگست کو کیا جائے گا، نوٹیفکیشن 6 جولائی کو جاری کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد