وزیر اعظم نے بنگلورو میں کان کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک کے بنگلورو اربن ضلع میں پتھر کی کان میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی د
وزیر اعظم نے بنگلورو میں کان کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک کے بنگلورو اربن ضلع میں پتھر کی کان میں پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر کہا، کرناٹک کے بنگلورو اربن ضلع میں پتھر کی کھدائی کے حادثے میں جانوں کے ضیاع کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ میں ان لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلورو جنوبی تعلقہ کے ماد پٹن گاو¿ں کے نزدیک کاویری کولہو پتھر کی کان میں آج ایک بڑا پتھر گرنے سے سات مزدوروں کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande