مدھیہ پردیش کے ای-نگر پالیکا پورٹل کو قومی ای-گورننس ایوارڈ 2026 ملا
مدھیہ پردیش کے ای-نگر پالیکا پورٹل کو قومی ای-گورننس ایوارڈ 2026 ملا ۔ سیکورٹی، گڈ گورننس اور ڈیٹا کے تحفظ کے معیارات سے محکمہ کی ڈیجیٹل ساکھ مضبوط ہوئی: کمشنر بھونڈوے بھوپال، 02 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہری ترقی اور ہاوسنگ ڈپارٹمنٹ کے ’ای-ن
مدھیہ پردیش کے ای-نگر پالیکا پورٹل کو قومی ای-گورننس ایوارڈ 2026 ملا


مدھیہ پردیش کے ای-نگر پالیکا پورٹل کو قومی ای-گورننس ایوارڈ 2026 ملا

۔ سیکورٹی، گڈ گورننس اور ڈیٹا کے تحفظ کے معیارات سے محکمہ کی ڈیجیٹل ساکھ مضبوط ہوئی: کمشنر بھونڈوے

بھوپال، 02 جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہری ترقی اور ہاوسنگ ڈپارٹمنٹ کے ’ای-نگر پالیکا‘ پورٹل کو قومی ای-گورننس ایوارڈ 2026 کے تحت سائبر سیکورٹی کے زمرے میں باوقار سلور ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔ جے پور میں یکم اور 2 جولائی کو منعقدہ 29 ویں قومی ای-گورننس ایوارڈ تقریب میں یہ اعزاز مہمانِ خصوصی مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور عملہ، عوامی شکایات و پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کمشنر سنکیت بھونڈوے کو پیش کیا۔

رابطہ عامہ افسر اونتیکا جیسوال نے جمعرات کے روز بتایا کہ مدھیہ پردیش کو ملنے والا یہ قومی اعزاز ریاست کی دور اندیش پالیسی اور تکنیکی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومتِ مدھیہ پردیش نے نہ صرف شہری خدمات کو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے آسان اور قابلِ رسائی بنایا ہے بلکہ انہیں ایک ناقابلِ تسخیر سیکورٹی کور بھی فراہم کیا ہے۔ شہری اداروں سے جڑے لاکھوں شہریوں کے حساس ذاتی اور مالیاتی ڈیٹا کی سیکورٹی کو یقینی بنانا، شفاف انتظامیہ کو برقرار رکھنا اور محفوظ آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنا پورٹل کی خاصیت رہی ہے۔ ڈیجیٹل گورننس اور رسک مینجمنٹ کے ان اعلیٰ ترین معیارات پر ’ای-نگر پالیکا‘ پورٹل نے ملک کی دیگر ریاستوں کے سامنے محفوظ ڈیجیٹل گڈ گورننس کی ایک مثالی نظیر قائم کی ہے۔

ایم پی شہری ترقی اور ہاوسنگ کمشنر سنکیت بھونڈوے نے کہا کہ شہری ترقی اور ہاوسنگ ڈپارٹمنٹ نے جدید ٹیکنالوجیز اور مضبوط سائبر سیکورٹی اقدامات کے تال میل سے ہمیشہ شفاف، محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل شہری خدمات کو اولین ترجیح دی ہے۔ سائبر سیکورٹی، رسک مینجمنٹ اور ڈیٹا کے تحفظ کے شعبے میں اپنائے گئے موثر اور سخت عالمی معیارات کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہمارے ڈیجیٹل سسٹمز کی ساکھ قومی سطح پر مضبوط ہوئی ہے۔ محکمہ مستقبل میں بھی شہریوں کو مکمل طور پر محفوظ، قابلِ اعتماد اور جدید ترین ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم رہے گا۔

کمشنر بھونڈوے نے اس بے مثال کامیابی کا سہرا محکمہ کی پوری تکنیکی اور انتظامی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کے سر باندھا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی ٹیم ورک کے ساتھ اس سمت میں مزید بہتر کوششیں کی جائیں گی، جس سے مدھیہ پردیش ڈیجیٹل گورننس کے اعلیٰ ترین پائیدان پر ہمیشہ برقرار رہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande