بی جے پی نے گاندھی واڈرا خاندان پر زمینوں پر قبضے کا الزام عائد کیا
نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا، رابرٹ واڈرا اور گاندھی واڈرا خاندان کے خلاف زمینوں پر قبضے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے دعویٰ کیا کہ رابرٹ واڈرا
بی جے پی نے گاندھی واڈرا خاندان پر زمینوں پر قبضے کا الزام لگایا


نئی دہلی، 2 جولائی (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا، رابرٹ واڈرا اور گاندھی واڈرا خاندان کے خلاف زمینوں پر قبضے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے دعویٰ کیا کہ رابرٹ واڈرا کے خلاف زمین سے متعلق کئی معاملات کی تفتیش مختلف ایجنسیوں بشمول انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کی جارہی ہے اور کئی مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھنڈاری نے الزام لگایا کہ گاندھی واڈرا خاندان کا اصل مقصد سیاست یا کاروبار نہیں ہے بلکہ عوامی زمین پر قبضہ کرنا ہے۔ ان کے پاس اتراکھنڈ میں چار ایکڑ اراضی ہے، جسے خان فارم اسٹیٹ کہتے ہیں، جو ادھم سنگھ نگر کے کچہ میں واقع ہے۔ اس زمین کی اصل اراضی کلثوم خان کے نام ہے جہاں ان کی بہن 90 سالہ نسرین خان رہتی ہیں۔ گاندھی واڈرا خاندان، جو مسلمانوں کا خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، کسی کے لیے کوئی زمین نہیں چھوڑتا۔

بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ نسرین خان نے الزام لگایا کہ وہ 90 سالہ مسلم خاتون ہیں اور کانگریس کے کچھ اراکین واڈرا خاندان کے لیے ان کے کھیت پر قبضہ دلانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ بھنڈاری نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے کہا، ”وہ میرے کھیتوں کی زمین واڈرا خاندان کے لیے قبضہ کرانے آئے تھے۔

بھنڈاری نے الزام لگایا کہ نام نہاد گاندھی واڈرا ماڈل کے تحت سرکاری زمین پر قبضہ کرکے دولت حاصل کی گئی۔ اگر بزرگ خاتون کے الزامات درست ہیں تو یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے جو غیر جانبدارانہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande