سونم وانگچک کی دہلی میں بھوک ہڑتال کے پانچویں دن طبیعت بگڑی
نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س) ۔ دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ جمعرات کو ان کا شوگر لیول 60 تک گر گیا اور ان کا بلڈ پریشر معمول سے بہت کم ہو گیا جس سے ان کے حامیوں میں شدی
سونم وانگچک کی دہلی میں بھوک ہڑتال کے پانچویں دن طبیعت بگڑی


نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س) ۔

دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ جمعرات کو ان کا شوگر لیول 60 تک گر گیا اور ان کا بلڈ پریشر معمول سے بہت کم ہو گیا جس سے ان کے حامیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، سونم وانگچک کا شوگر لیول 60 تک گر گیا ہے، اور ان کا بلڈ پریشر معمول سے بہت کم ہے۔ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ حامیوں نے سوشل میڈیا پر حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وانگچک کی صحت کو کچھ ہوا تو اس کی مکمل ذمہ داری حکومت ہوگی۔ اس دوران وانگچک کی اہلیہ بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آج جنتر منتر پہنچیں۔ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حامیوں نے کہا کہ جب چاہنے والے ان کا ساتھ دیں تو کوئی لڑائی مشکل نہیں ہوتی۔

احتجاجی مقام پر آنے والے دو نوجوانوں نے لوگوں کے پڑھنے کے لیے ایک کھلی لائبریری قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ الزام ہے کہ دہلی پولیس نے ان نوجوانوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ اے سی پی اجے شرما اور ان کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور طلباء کی طرف سے قائم کی جانے والی لائبریری کو ہٹا دیا۔ اس دوران مبینہ طور پر چھترپتی شیواجی مہاراج اور بھگت سنگھ کی زندگی پر لکھی کتابوں سمیت کئی کتابیں زمین پر پھینک دی گئیں۔ اس واقعہ کے بعد جنتر منتر پر طلبہ اور مظاہرین میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے اے سی پی اجے شرما اور قصوروار پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سی جے پی گزشتہ 13 دنوں سے جنتر منتر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ وانگچک گزشتہ پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ مظاہرین نیٹ پیپر لیک معاملے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande