نیویارک پہنچنے آنے پر نیتن یاہو کو گرفتارکرلیں گے زہران ممدانی،کہا وہ جنگی مجرم ہے اس کی جگہ ہیگ میں ہے
نیویارک،19جولائی(ہ س)۔نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر قانونی مشاورت کر رہے ہیں، جس پر نیتن یاہو کے حامی حلقوں کی جانب
نیویارک پہنچنے آنے پر نیتن یاہو کو گرفتارکرلیں گے زہران ممدانی،کہا وہ جنگی مجرم ہے اس کی جگہ ہیگ میں ہے


نیویارک،19جولائی(ہ س)۔نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر قانونی مشاورت کر رہے ہیں، جس پر نیتن یاہو کے حامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جو ہفتے کے روز شائع ہوا، ممدانی نے کہا:میرا خیال ہے کہ صہیونی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جگہ ہیگ میں ہے، کیونکہ وہ ایک جنگی مجرم ہیں اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے الزامات عائد کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا:یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ بہت سے لوگ یہی سمجھتے ہیں، کیونکہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران ان کے اقدامات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔تاہم ممدانی نے اعتراف کیا کہ انہیں یقین نہیں کہ آیا وہ نیویارک پولیس کو کسی غیر ملکی عہدیدار کی گرفتاری کا حکم دینے کا قانونی اختیار رکھتے ہیں یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ شہر کی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا:قانون مجھے نیویارک شہر میں جو بھی اختیار دیتا ہے، ہم اسی کے مطابق عمل کریں گے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے،جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ستمبر میں نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونا ہے۔زہران ممدانی اس سے قبل بھی یہ عہد کر چکے ہیں کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے جاری گرفتاری کے وارنٹس پر عمل درآمد کے لیے نیویارک پولیس کو استعمال کریں گے، جن میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 2024 میں کہا تھا کہ اس کے پاس یہ یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ بنیامین نیتن یاہو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔دوسری جانب نیتن یاہو اس سے قبل زہران ممدانی پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کر چکے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نیویارک کے ایک ریڈیو پروگرام میں کہا:میرا خیال ہے کہ وہ دل کی گہرائیوں سے امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande