
کاٹھمنڈو ، 20 جولائی (ہ س) ۔بنگلہ دیش سے 9 اسلامی علماءکی نیپال آمد کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان کے دورے کے مقصد کے حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پروگرام کو عام کیا گیا ہے۔
تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، بنگلہ دیش سے 9 اسلامی مذہبی رہنما کل رات تقریباً 9 بجے باٹک ایئر کی پرواز او ڈی - 182 ( کوالالمپور – کاٹھمندو) کے ذریعے نیپال پہنچے۔ ان سب نے 30 دن کا سیاحتی ویزا لے رکھا ہے۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نیپال میں ان کا قیام دو ہفتے کے قریب متوقع ہے۔ نیپال پہنچنے والے اسلامی مذہبی رہنماوں میں محمد عکاس علی ، امین الاسلام ، محمد مستفیض الرحمان ، محمد غلام مصطفیٰ ، محمد مخلص الرحمان ، اے کے ایم منیرزمان لاولو ، سید شوکت علی ، محمد منصور رحمان اور محمد انیس الرحمان شامل ہیں۔
نیپال پولیس کے انسداد دہشت گردی سیل کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بغیر کسی پیشگی مصروفیت کے ان کے اچانک سامنے آنے کی وجہ سے پولیس کا خصوصی بیورو اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ نیپال کی سکیورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ وہ کھلی سرحد کا فائدہ اٹھا کر بھارت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے تمام سرحدی اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی