
نیویارک، 18 جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026کے فائنل سے پہلے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی، پرتگال کے عظیمفٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عظیم کھلاڑی کچھ خاص ہنرکے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے ۔
اتوار (مقامی وقت کے مطابق) اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل سے قبل جمعہ کو نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا، ”ہم سب آج رات نیویارک میں جمع ہوئے ہیں کیونکہ اتوار کو اسپین اور ارجنٹینا جیسی دو عظیم ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ میں نے سیمی فائنل میں میسی کا وہ پاس دیکھا۔ ان پر ایک بہترین کھلاڑی کی سخت نگرانی تھی، پھر بھی وہ دائیں طرف بڑھے اور انہوں نے جو پاس دیا،وہ تقریباً بالکل درست تھا۔میں کہوں گا کہ وہ صرف ایک چوتھائی انچ کی کمی سے محروم رہ گیا ہوگا۔ اسی نے میچ کا رخ بدل دیا۔ وہ واقعی میں شاندار تھا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”عظیم کھلاڑی بار بار ایسے ہی کمال کرتے ہیں۔ وہ کچھ اضافی ٹیلنٹ کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ رونالڈو ان بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں اور وہ ایک بہترین انسان ہیں۔“
ٹرمپ نے انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ”انگلینڈ کے پاس ہیری کین جیسا شاندار کھلاڑی ہے، میں نے ان کے ساتھ گولف بھی کھیلا ہے، وہ ایک لاجواب کھلاڑی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ نے انہیں دفاعی کاکردار دے کر غلطی کی۔ ٹیم برتری میں تھی، لیکن انہوں نے اپنے بہترین کھلاڑی کو فارورڈ کے بجائے دفاع پر لگایا دیا۔“
غور طلب ہے کہ ارجنٹینا کے خلاف سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہیڈ کوچ تھامس ٹوچل نے برتری حاصل کرنے کے بعد کئی دفاعی تبدیلیاں کیں۔ ٹیم نے پانچ ڈیفینڈرز کے ساتھ کھیلنا شروع کیا جس کے بعد ارجنٹینا نے مسلسل دباو¿ بنایا اور آخری لمحات میں دو گول کر کے میچ 2-1 سے جیت لیا۔
فائنل میں سب کی نظریں میسی اور یامال پر ہوں گی
عالمی کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ یورپی چیمپئن اسپین سے ہوگا۔ اس میچ کو تجربہ کار لیونل میسی اور نوجوان ہسپانوی اسٹار لامین یامال کے درمیان دلچسپ مقابلے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میسی فائنل سے پہلے دو اسسٹ کے ساتھ شاندار فارم میں ہیں اور گولڈن بوٹ ریس میں سرفہرست ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد