کامن ویلتھ کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں بھارت کی پرچم بردار ہوں گی میرابائی چانو اور لولینا بورگوہین
نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے اعلان کیا ہے کہ اولمپک تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو اور لولینا بورگوہین 23 جولائی کو گلاسگو میں منعقد ہونے والے 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی
کامن ویلتھ کھیلوںکے افتتاحی تقریب میں بھارت کی پرچم بردار ہوں گی میرابائی چانو اور لولینا بورگوہین


نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے اعلان کیا ہے کہ اولمپک تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو اور لولینا بورگوہین 23 جولائی کو گلاسگو میں منعقد ہونے والے 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی پرچم بردار اور علم بردار ہوں گی۔

ہفتہ کو ان دونوں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا’ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ میرا بائی اور لولینا او وی او ہائیڈرو میں یہ اعزاز حاصل کریں گی۔ میں دونوں کھلاڑیوں اور پورے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

یہ ٹوکیو اولمپک تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو اور لولینا بورگوہین کے لیے بہت فخر کا لمحہ ہوگا۔ دونوں ایتھلیٹس نے بین الاقوامی سطح پر اپنی متاثر کن کارکردگی سے ہندوستان کا نام مسلسل روشن کیا ہے اور اب وہ افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت کریں گے۔جب 126 رکنی ہندوستانی دستہ افتتاحی تقریب میں مارچ کرے گا، میرا بائی اور لولینا ہندوستانی ترنگا اور علم لے کر رہنمائی کریں گی۔ یہ ہندوستانی دستے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہوگا، کیونکہ افتتاحی تقریب میں دونوں اعزاز خواتین کو عطا کیے گئے ہیں۔

ٹوکیو اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہوں گی۔ وہ 8 اگست کو 32 سال کی ہو جائیں گی اور طویل عرصے سے ہندوستانی ویٹ لفٹنگ میں ایک نمایاں شخصیت رہی ہیں۔وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں تمغہ حاصل کرنے سے محروم رہی، لیکن اب وہ بہترین فارم میں ہیں۔ میرابائی نے عالمی چمپئن شپ میں بھی کئی تمغے جیتے ہیں۔ 2022 میں، اس نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ٹوکیو اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین کو اس بار گلاسگو میں تمغے کی مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ کک باکسنگ سے مکے بازی میں منتقلی کے بعد سے انہوں نے مسلسل متاثر کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

لولینا نے 2023 کی عالمی چمپئن شپ میں سونے اور 2023 کے ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ آسام کی اسٹار باکسر اب کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلا تمغہ جیتنے کے لیے پرجوش ہے۔دونوں کھلاڑیوں کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کی امید کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande