سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑاکی اہلیہ چنما دیوے گوڑا کا انتقال،آخری رسوم پیر کو
بنگلورو، 18 جولائی (ہ س) ۔ سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے سرپرست ایچ ڈی دیوے گوڑا کی بیوی چینما (85)۔ دیوے گوڑا کا ہفتے کے روز بنگلورو کے منی پال اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور 15 جولائی سے اسپتال
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑاکی اہلیہ چنما دیوے گوڑا کا انتقال،آخری رسوم پیر کو


بنگلورو، 18 جولائی (ہ س) ۔

سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے سرپرست ایچ ڈی دیوے گوڑا کی بیوی چینما (85)۔ دیوے گوڑا کا ہفتے کے روز بنگلورو کے منی پال اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور 15 جولائی سے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھیں۔ علاج کے دوران انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی موت نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں صدمے کی لہر دوڑادی ہے۔

دیوے گوڑا کے داماد اور ایم پی ڈاکٹر سی این منجوناتھ نے میڈیا کو بتایا کہ چنما کی آخری رسومات پیر کو ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پورہ میں ادا کی جائیں گی۔

سیاسی پارٹی کے رہنما، خاندان کے ارکان، حامی، اور جنتا دل (سیکولر) کے کارکن چنما کی میت کو آخری تعزیت دینے کے لیے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ متوقع بڑے اجتماع کے پیش نظر اسپتال کے احاطے اور گردونواح میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بنگلورو سٹی پولیس کمشنر سیمنت کمار سنگھ نے بھی اسپتال کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے چنما کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کے پوتے نکھل کمارسوامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دادی خاندان کی بنیاد تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پیار، سادگی اور گرمجوشی خاندان کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی اور ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آر اشوکا نے اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چنما کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑاسے اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی اور پورے سوگوار کنبہ کے ساتھ، اور آنجہانی کی روح کے تسکین کے لیے دعا کی۔

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنتا پریوار کے دور سے ہی دیوے گوڑا خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ چنما کو ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ سدارامیا نے کہا کہ چنما نے زندگی میں بہت سے مشکل حالات کا صبر اور حوصلے کے ساتھ سامنا کیا اور دیوے گوڑا کے سیاسی کیریئر کے دوران پورے خاندان کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ایک مثالی گھریلو خاتون اور ایک سادہ طبیعت کی جیون ساتھی کے طور پر اپنی ایک الگ شناخت بنائی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande