ریچھ کے حملے میں زخمی شخص ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر
سرینگر 17 جولائی،( ہ س)۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے توسمیدان علاقے میں جمعہ کو ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت بڈگام ضلع کے شنگلی پورہ کے رہنے والے محمد عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق عبداللہ توسمیدان کے علاقے م
ریچھ کے حملے میں زخمی شخص ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر


سرینگر 17 جولائی،( ہ س)۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے توسمیدان علاقے میں جمعہ کو ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت بڈگام ضلع کے شنگلی پورہ کے رہنے والے محمد عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق عبداللہ توسمیدان کے علاقے میں تھا جب ایک ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔ مدد کے لیے اس کی چیخیں سن کر آس پاس کے مکین موقع پر پہنچ گئےاور انھیں بچایا اور فوری طبی امداد کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی)، کھاگ منتقل کیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد، ڈاکٹروں نے اسے حملے میں لگنے والے زخموں کے پیش نظر خصوصی علاج کے لیے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande