طلبا سے بھری اسکول بس پلیا پر لٹک گئی،بال بال بچے طلبا
مہوبا، 17 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے مہوبا ضلع کے مہوبکنٹھ تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے اسکولی بچوں سے بھری بس پلیا پر جا کر ہوا میں لٹک گئی۔ بس میں سوار بچوں میں چیخ و پکار مچ گئی ۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے گاو¿ں وال
School-bus-full-of-students-me


مہوبا، 17 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے مہوبا ضلع کے مہوبکنٹھ تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے اسکولی بچوں سے بھری بس پلیا پر جا کر ہوا میں لٹک گئی۔ بس میں سوار بچوں میں چیخ و پکار مچ گئی ۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے گاو¿ں والوں نے ریسکیوکر تمام بچوں کو بحفاظت بس سے باہر نکالا۔

مہوبکنٹھ میں واقع وسنت ویلی پبلک اسکول کی بس صبح بچوں کو اسکول لے جارہی تھی۔ بس میں تقریباً 40 طلبہ سوار تھے۔ بس میں سفر کرنے والے اسکول کے طالب علم رضوان نے بتایا کہ بس ڈرائیور پیچھے رہ جانے والے ایک بچے کو لینے کے لیے بس کھڑی کر خود اسے لینے چلا گیا۔ نیچے اترتے وقت ڈرائیور نے غلطی سے ہینڈ بریک نہیں لگایا اور بس پیچھے کی طرف پھسل کر نالے پر بنی پلیا پر ہوا میں لٹک گئی۔ حادثے کے بعد والدین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر ٹی او دیاشنکر نے کہا کہ حادثے میں تمام طلبا محفوظ ہیں اور کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ مسلسل مہم کے ذریعے اسکولی گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ طلبا کے تحفظ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande