
سیمپورہ میں پیٹرول پمپ کے واش روم میں بے ہوش ہونے کے بعد نوجوان کی موت
سرینگر، 17 جولائی (ہ س)۔ پانتھا چوک سری نگر کے سمپورہ علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے واش روم کے اندر بے ہوش پائے جانے کے بعد ایک 25 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ متوفی سیمپورہ میں ایک پٹرول پمپ کے باتھ روم کے اندر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پانتھا چوک سے ایک پولیس پارٹی نے بے ہوش شخص کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت ساحل بلال ولد بلال احمد ڈار ساکن فریسٹیبل پامپور کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir