آؤٹر رنگ روڈ پر ایک خوفناک حادثہ، دو افراد ہلاک
حیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔ حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک اور افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ کیسرا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق،ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے 60
آؤٹر رنگ روڈ پر ایک خوفناک حادثہ، دو افراد ہلاک


حیدرآباد، 17 جولائی (ہ س) ۔ حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر ایک اور افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ کیسرا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق،ضلع میدک سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ رامولواور 40 سالہ راشد بکریوں کو ایک گاڑی میں لے جارہے تھے۔ سفر کے دوران انہوں نے آؤٹر رنگ روڈ کے کنارے اپنی گاڑی کھڑی کی اورآرام کے لیے سڑک کے کنارے سوگئے۔

اسی دوران ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکرمار دی اور سڑک کنارے موجوددونوں افراد کوکچلتے ہوئے فرار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں راشد (40) اور رامولو (60) شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والی نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande