جی ڈی گوئنکا اسکول اور بھارتی پبلک اسکول اورینٹل کپ میں چیمپئن بنے
جیتنے والی ٹیموں کو 1.50 لاکھ روپے، رنر اپ کو 75,000 ملے اور کوچز کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ ایک ہفتہ کے سنسنی خیز میچوں کے بعد اورینٹل کپ 2026 فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا جمعرات کو ڈاکٹر امبیڈکر اسٹیڈیم میں
جیت


جیتنے والی ٹیموں کو 1.50 لاکھ روپے، رنر اپ کو 75,000 ملے اور کوچز کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا

نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ ایک ہفتہ کے سنسنی خیز میچوں کے بعد اورینٹل کپ 2026 فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا جمعرات کو ڈاکٹر امبیڈکر اسٹیڈیم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے فائنل کے ساتھ شاندار اختتام ہوا۔

جی ڈی گوینکا اسکول، دوارکا نے لڑکوں کے زمرے میں اپنا پہلا اورینٹل کپ ٹائٹل جیتا، جبکہ بھارتی پبلک اسکول نے لڑکیوں کے زمرے میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلی بار خطاب جیت کر ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اپنا نام روشن کیا۔

جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں کے ساتھ پرکشش نقد انعامات سے نوازا گیا۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے دونوں زمروں میں جیتنے والی ٹیموں کو 1.50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی، جب کہ رنر اپ کو 75,000 روپے دیے گئے۔ ساتھ ہی، فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کوچز کو ان کے تعاون کے اعتراف میں بالترتیب 50,000 اور 25,000 کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

جی ڈی گوئنکا اسکول، دوارکا (لڑکوں کے زمرے) کے کارتیکیا کشیپ چغ اور ماڈرن اسکول (لڑکیوں کے زمرے) کے دھونی بیدادا ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن کر ابھرے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار گول اسکورنگ پرفارمنس کے اعتراف میں فٹ بال کے جوتے تحفے میں دیے گئے۔

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی باراورینٹل کپ 2026 کے چوتھے ایڈیشن نے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کے ساتھ ایک اور اہم سنگ میل کا مشاہدہ کیا ۔ نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے اس سال 2.5 لاکھ روپے کا اسکالرشپ فنڈ قائم کیا گیا۔ اس اقدام کے تحت، مجموعی طور پر 10 باصلاحیت طلبائ-کھلاڑیوں کو - ان کی بہترین کارکردگی، صلاحیت اور لگن کے اعتراف میں - پانچ پانچ لڑکوں اور لڑکیوں کے زمرے میں سے وظائف دیئے گئے۔ اورینٹل کپ اسکالرشپ پروگرام کے ابتدائی وصول کنندگان میں کارتیکیا کشیپ چغ (جی ڈی گوینکا اسکول، دوارکا)، ایشان پانڈے (دہلی پبلک اسکول، وسنت کنج)، ارنب کشیپ (ایئر فورس اسکول، سبروتو پارک)، ردھیمان سنگھ (اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول، نوئیڈا) اور ابھاو بھاردواج دلی پبلک اسکول (آرکے پورم) لڑکوں کے زمرے میں شامل تھے۔وہیں، لڑکیوں کے زمرے میں تنوی گوگوئی (وسنت ویلی اسکول)، امینہ ابدالی (سنسکرت اسکول)، نیتیکا نیگی (بھارتی پبلک اسکول)، دھونی بیدا دا(ماڈرن اسکول) اور سومیا (گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول) کو اسکالرشپ سے نوازا گیا۔

آخری دن کے پہلے میچ میں لڑکوں کے زمرے کے لیے خطابی مقابلہ میں جی ڈی۔ گوئنکا اسکول، دوارکا نے اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول، نوئیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر اپنا پہلا اورینٹل کپ خطاب اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز کا مظاہرہ کیا۔ چھٹے منٹ میں نیل بھگت نے جی ڈی گوینکا کو اپنے ہی ہاف سے لانگ رینج کے شاندار شاٹ کے ذریعے برتری دلائی۔

تاہم نویں منٹ میں ونش گلاٹی نے گول کر کے ا سٹیپ بائی اسٹیپ کو برابر کر دیا۔ اس کے فوراً بعد، 11ویں منٹ میں، کارتیکیہ کشیپ چ±غ نے گول کرکے جی ڈی گوئنکا کو برتری دلادی۔ دوسرے ہاف میں، جی ڈی گوینکا نے نظم و ضبط کے ساتھ دفاعی کارکردگی کو برقرار رکھا، مخالف ٹیم کو کوئی بھی واضح موقع نہیں دیا اور لڑکوں کے زمرے میں افتتاحی اورینٹل کپ خطاب 1-2 سے جیت لیا۔

دن کے دوسرے اور آخری میچ میں — گرلز انڈر 19 فائنل — بھارتی پبلک اسکول نے ماڈرن اسکول کو 0-1 سے شکست دے کر اپنا پہلا اورینٹل کپ خطاب جیت لیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں محتاط حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا کہ کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ بھارتی پبلک اسکول نے دوسرے ہاف میں زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور 31ویں منٹ میں نیتیکا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ یہ واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوااور بھارتی پبلک اسکول نے 0-1 سے فتح حاصل کی ۔

اختتامی تقریب کے دوران جیتنے والوں کو انعامات اور وظائف سے نوازا گیا۔ ان اعزازات نے نہ صرف ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کیا بلکہ ہندوستانی فٹ بال کے مستقبل کے طور پر ان کی صلاحیت کو بھی تسلیم کیا۔

چیمپئن اور رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے اورینٹل کپ کے بانی فرید بخشی نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، مجھے خوشی ہے کہ اورینٹل کپ کا چوتھا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ میں اپنے تمام سپورٹ سٹاف، رضاکاروں، آفیشلز اور ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ میں تمام شریک ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر ہمارے چیمپئنز اور رنر اپ کو، امید ہے کہ اگلے سال ان کی شاندار کارکردگی کے ساتھ کھیلوں میں واپسی ہو گی۔ اورینٹل کپ کا پانچواں ایڈیشن اس سے بھی بڑے اور بہتر فارمیٹ میں منعقد کی جائے گی۔

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کوچ سردار سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور نچلی سطح پر کھیلوں کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ہندوستانی کھیلوں کا مستقبل نچلی سطح پر تشکیل پاتا ہے۔ اگر نوجوان کھلاڑی جلد ہی مضبوط بنیاد بناتے ہیں، تو وہ مستقبل میں ملک کی نمائندگی کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں گے۔ مشکل موسمی حالات کے باوجود اورینٹل کپ میں کھلاڑیوں نے جو توانائی، جذبہ اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ واقعی متاثر کن تھا۔ یہ واضح ہے کہ ہندوستان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اورینٹل کپ کے منتظمین سے امید کرتے ہیں کہ ملک بھر میں اس طرح کے مزید ایونٹس ہوتے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande